Translate In Your Language

New Videos

عاصمہ جانگیرانسانیت کی آزادی برابری و انصاف کی جدوجہد کی زندہ مثال تھی۔ بی ایچ آر او

بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے تر جمان نے اپنے اخباری بیان کہا کہ سابق سپریم  کورٹ بار ایسوسی ایشن  کے صدر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر گزشتہ دن مقامی ہسپتال میں حرکت قلب کی ہلالت پر وفات پاگئی.

عاصمہ جہانگیر جیسی قدآور شخصیت انسانی حقوق کےعلمبردار رہی ہے جو ہمیشہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے   واضع موقف کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ رہی اور انکی بازیابی کےلیےآواز بلند کرتی رہی آج عاصمہ جہانگیر صاحبہ کی وفات کے بعدلاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جدوجہد کرنے والی تنظیمیں شدت کے ساتھ عاصمہ جانگیرجیسی انسان دوست سماجی کارکن کی کمی کو محسوس کرتے رہینگے، عاصمہ جانگیرجیسی انسان انسانیت کی آزادی اور برابری و انصاف پر درس دینے والی باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگی، بی ایچ ار او اُسکی ٹیم سے یہی امید رکھتی ہے کہ مرحوم عاصمہ جہانگیر کی سوچ و فلسفہ اور شروع کیے گئے مشن جو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تھی اُس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں موجود لاپتہ کیے گے تمام افراد کے فیملیز کو ساتھ لیکر آگےبڑھے گی۔۔بی ایچ ار او محترمہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اُنکے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتی ہے اور اللہ پاک سے دعاکرتی ہے کہ پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved