Translate In Your Language
New Videos
Comments
News Headlines :
Loading...
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے
نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور نو
جنوری کی رات مشرقی اور مغربی بلوچستان سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے
بی ایل ایف کا سرمچار فاضل عرف گہرام شہید ہوئے ہیں۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے
ملنے مغربی بلوچستان گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر یہ واقعہ پیش آیا۔ سرحد کے
دونوں جانب بلوچوں کی آپس کی رشتہ داریاں اور آمد و رفت معمول کی بات ہے۔
یہ سرحد منشیات کے عالمی اسمگلروں، انسانی اسمگلروں اور مذہبی انتہا پسندوں
کی بھی بڑی گزرگار ہے، ان منفی عوامل کے باعث سرحد پر فائرنگ معمول بن گئی
ہے، جس کا خمیازہ بلوچ عوام بھگت رہے ہیں۔ شہید فاضل چونکہ رشتہ داروں سے
ملنے کی وجہ سے غیر مسلح تھے اور یک طرفہ فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوئے۔
بی ایل ایف انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔وہ ایک عرصے سے بی
ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی جد وجہد میں قابض پاکستان کے خلاف بر سر
پیکار تھے۔ ان کی صلاحیتوں، دلیری اور بے باک قربانیوں پر انہیں مند میں
کیمپ ڈپٹی کمانڈ مقرر کیا گیا تھا ہم ان کی خدمات اور
قربانی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شہدا کے فلسفہ قربانی کو
منطقی نتیجہ آزاد بلوچستان کی منزل تک ضرور پہنچائیں گے۔شہید اسحاق ایک جانباز ساتھی تحریر: چاکر بلوچ ہمیشہ میرا کوشش یہی ہوتا ہے کہ اپنے قلم, زہن و فہم کو وطن مادر کی مہر, ح...
Post a Comment