Translate In Your Language

New Videos

بلیدہ کے علاقے میناز میں فوجی آپریشن پچاس سے زائد افراد ملٹری کیمپ منتقل

بلیدہ کے علاقے میناز میں فوجی آپریشن پچاس سے زائد افراد ملٹری کیمپ منتقل

بلیدہ: بلیدہ پاکستانی فوج نے آپریشن کر کے پچاس سے زائد افراد کو آرمی کیمپ منتقل کر دیا، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج نے بلیدہ کے علاقے میناز بازار میں آپریشن کر کے پچاس سے زائد افراد کو حراست بعد ملٹری کیمپ منتقل کر دیا،بازار میں موجود نوجوانوں سمیت کئی دکانداروں کو بھی اغوا کیا گیا،تاحال تمام افراد بٹ آرمی کیمپ منتقل کر دئیے گئے ہیں،مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز ہاتھوں لاپتہ کیے جانے والے افراد میں سے چند کے نام باسط ستار،حامد ظریف،پیر جان،سرور،اللہ داد،ہاسمی،رزاق،چلو،نور جان،مجید،غفار،زاکر،اللہ داد،شہک،رسول بخش،کریم،علی دوست، سمیت پچاس سے زائد افرادجس میں زیادہ تر نوجوان و طالب علم ہیں۔ جبکہ بلیدہ سے نمائندہ سنگر نے بتایا کہ لواحقین نے کل تک کی وارننگ مقامی انتظامیہ کو دی ہے کہ اگر تمام افراد کو رہا نہیں کیا گیا تو بلیدہ آرمی کیمپ کا محاصرہ کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved