skip to main |
skip to sidebar
بالگتر فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے
نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کے روز
سرمچاروں نے بالگتر کے علاقے آسانک گڈگی میں پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ
اورخود کار بھاری ہتھیاروں سے کیا۔ حملے میں چوکی تباہ اور موجود اہلکار
ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ چوکی چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)
منصوبے کی روٹ پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو
او) کے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ فورسز پر حملے مقبوضہ
بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
Post a Comment