skip to main |
skip to sidebar
بی ایس آزاد چیئر پرسن کریمہ بلوچ کے لاپتہ ماموں کی لاش برآمد
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی چیئر پرسن کریمہ بلوچ کے ماموں کی لاش آج تمپ سے برآمد ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ماسٹر نور محمد بلوچ کی لاش آج تمپ سے برآمد ہوئی ہے جو کہ
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی موجودہ چیر پرسن کریمہ بلوچ کے ماموں
ہیں۔
ماسٹر نور محمد بلوچ کو 28 جولائی 2016 کو پاکستانی خفیہ ادارے کے
اہلکاروں نے اغواء کیا تھا جن کی آج ڈیڈھ سال بعد لاش برآمد ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بی این ایم کے چیرمین خلیل بلوچ نے بھی ٹویٹر میں ایک پیغام کیا ہے۔
واضح رہے کہ کریمہ بلوچ طلبہ تنظیم بی ایس او آزاد کی چیر پرسن ہیں اور بی
ایس او آزاد کوحکومت پاکستان نے 2013 کالعد م قرار دیا ہے ۔کریمہ بلوچ جان
کا خطرہ ہونے کے سبب کینیڈا میں مقیم ہیں۔
Post a Comment