Translate In Your Language

New Videos

مشکے آرمی آپریشن خاندان کے تمام افراد آرمی کیمپ منتقل

مشکے آرمی آپریشن خاندان کے تمام افراد آرمی کیمپ منتقل

مشکے: مشکے پاکستانی فورسز نے گھروں میں لوٹ مار بعد سب کو آرمی کیمپ منتقل کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے ، گجلی کے پہاڑی علاقوں میں دوران آپریشن کئی مویشیوں کے مالکان کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ انکی مال مویشیاں لوٹ کر لیے گئے،دوران آپریشن آرمی اہلکاروں نے شہید غوث بخش ولد شکاری عرضو کے تمام گھر والوں کو حراست بعد جیبری آرمی کیمپ منتقل کر دیا،واضح رہے کہ ایک دسمبر2017 کو آپریشن میں غوث بخش اور انکے 80 سالہ والدہ محترمہ کو فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، اور دیگر تین بھائیوں خدا رحم، عبدالنبی اور عبداللہ کو فورسز نے لاپتہ کیا جو تاحال فورسز کی حراست میں ہیں،جبکہ خاندان کے آخری سہارا حاجی رحیم بخش ولد شکاری کو فورسز نے خاندان کے خواتین و بچوں سمیت حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved