Translate In Your Language

New Videos

کریمہ بلوچ کے ماموں نور احمد بلوچ کے شہادت کی مذمت کرتے ہیں؛ یہ اجتماعی سزا کا تسلسل ہے۔ بی این ایم

کریمہ بلوچ کے ماموں نور احمد بلوچ کے شہادت کی مذمت کرتے ہیں؛ یہ اجتماعی سزا کا تسلسل ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے نور احمد بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ عرصے سے جس اجتماعی سزا کی بات اور خدشات کا اظہار کر رہے تھے اُس میں نہایت ہی شدت لائی گئی ہے اور میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے حسب سابق خاموش ہیں۔ کل 2 دسمبر کو بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے ماموں نوراحمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ انہیں 28 جولائی 2016 کو دوران سفر ایک فوجی چیک پوسٹ پر کئی مسافروں کے سامنے پیراملٹری فورس فرنٹیر کور(ایف سی) نے مسافر وین سے اُتار کر اغوا کیا گیا اور ڈیڑھ سال بعد شہید کرکے ان کی تشدد زدہ لاش پھینکی گئی۔اس سے پہلے بھی بلوچ رہنماؤں اوردیگرجہدکاروں کے رشتہ داروں کو نشانہ بنایاجاتارہاہے ۔شہید کا جرم بی ایس اوآزادکے چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کے ماموں ہوناتھا ،اسی طرح ان کا قتل اجتماعی سزا کے تسلسل کا حصہ ہے ۔شہیدنوراحمدکے حراست میں لاپتہ کرنے سمیت تمام تفصیل میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کو رپورٹ کی گئی ہیں۔آج ایسی سینکڑوں مثالیں موجودہیں کہ جنہیں بھرے بازاروں سے اٹھایاگیا،ان کی تمام تر تفاصیل میڈیا میں جاری کی گئیں مگرفورسز نے انہیں جعلی مقابلوں میں مارنے کا ڈارمہ رچاکر شہید کیاگیا۔تمام حقائق سامنے ہونے کے باوجود آج تک کسی انسانی ادارے نے اس کا نوٹس نہیں لیاہے۔ یہاں سے ان کی اپنے فرائض کے تئیں غیرذمہ داری اوربلوچ کے متعلق جانب داری عیاں ہورہاہے ۔


Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved