Translate In Your Language
New Videos
پختہ شعور اور مضبوط کمٹمنٹ کے مالک ڈاکٹر منان بلوچ ..... چیئرمین خلیل بلوچ
بلوچ قومی تحریک آزادی کے سفر میں اُن ہزاروں ساتھیوں کو یادکرتاہوں جوکل ہمسفر تھے آج شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہمارے درمیان جسمانی طورسے موجود نہیں ہیں۔ان کا کاروان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ ان کے ساتھی اُسی جوش اورجذبے کے ساتھ قربانیوں کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سفاک دشمن کامقابلہ کررہے ہیں۔ہم پرایک ایسی دشمن قابض ہے جو مثبت انسانی اقدار اور روایات سے عاری ہے۔ اس سے توقع رکھنا کہ جنگی حالات میں زندہ قوموں کی طرح وہ جنگی قوانین کا پاس رکھے گی تو یہ خام خیالی ہوگی۔ ایک درندہ سے انسانی،اخلاقی اقداریابین الاقوامی قوانین پرعمل پیرا ہونے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ بلوچ قوم کے ساتھ سترسال کے جبر کے رشتے نے اس کا مکروہ اوربھیانک چہرہ ہم پر واضح کردیاہے اوراس دشمن سے آج کے حالا ت سے بدرجہا بدترین حالات کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ جدوجہدمیں ایک منظم سیاسی کرداراداکرتے ہوئے عظیم ساتھیوں نے جام شہادت نوش کیاہے ۔ عظیم ساتھی آج بھی زندانوں میں غیرانسانی اذیتیں سہہ رہے ہیں۔آزادی کی جدوجہد میں بلوچ قوم نے ایسے ایسے گوہرنایاب ہستیوں کی شہادتیں پیش کی ہیں کہ اُن پر کچھ بولنے ،لکھنے کے لئے زبان اورقلم عاجز نظرآتے ہیں ۔الفاظ سے ان کے کردار،ان کی عظمت کا احاطہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔ان عظیم ہستیوں میں سے ایک ڈاکٹرمنان جان ہیں۔ اُن کے کردار و علمی و سیاسی بصیرت پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ بلاشبہ اس ناقابل فراموش ہستی کے کارنامہ ہائے کو ایک مضمون میں سمیٹنا جوئے شیر لانے کے مترداف ہے ۔میں اس بات کاقائل ہوں کہ آزادی کا جدوجہدتاریخ کے ہر دور میں ،ہرقوم سے سروں کی قربانی کا تقاضا کرتا چلاآرہا ہے اورمستقبل بعید میں بھی ایسے آثارنظرنہیں آتے ہیں کہ کسی خون خرابے کے بغیر قوموں کی آزادی کو تسلیم کیاجائے ۔ انسانیت کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے شاید ابھی اورہزاروں سال درکارہیں ۔
Related Posts :
Comments
News Headlines :
- شہید اسحاق ایک جانباز ساتھی تحریر: چاکر بلوچ
- نوری نصیر خان سے واجہ غلام محمد تک تحریر۔ سفر خان بلوچ
- شہدائے مرگاپ کا خون ابھی تازہ ہے تحریر: گلزار امام بلوچ
- آخری گولی کا فلسفہ تحریر: برزکوہی
- آہ امیر! وہ حساب آج چُکا دیا تحریر: حکمت یار بلوچ
- شہید امیرالملک بلوچ تحریر چاکر بلوچ
- “مجھے ایک دن مار دیا جائے گا، لیکن میرے بعد کوئی اور آئے گا”
- ’’جدائی کا احساس دلانے والی اداس رات‘‘ Shaheed Commander Ali Sher Kurd Baloch
- شہید یوسف جان کا نظریہ و فکر - تحریر: مرشد بلوچ
- شہید یوسف جان و ساتھیوں کی کامرانی تحریر: حاجی بلوچ
- رسم دلیری کا پاسبان (شہید یوسف بلوچ) تحریر:۔ ڈاکٹرجلال بلوچ
- پاکستانی ٹارچر سیلوں سے شہید نصیر بنگلزئی کا آخری پیغام – نوروز بلوچ
- یوسف بہادر تھا تحریر: زیرک بلوچ
- شہید شفیع بلوچ سے وابستہ یادیں تحریر: چاکر بلوچ
- کولواہ: فوج سے دوبدولڑائی میں سیکنڈلیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ اور دیدار بلوچ شہید ہوئے۔ بی ایل ایف
- پاکستان کے اجتماعی سزا کے مقابلے میں بلوچ قوم کو اپنی قوت یکجا کرکے مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹراللہ نذر بلوچ
- بابوعبدالکریم شورش ایک مشعل راہ تھے- تحریر، امبر بلوچ
- International Human Rights Day Baloch Human Rights Organization organizing a seminar in Berlin, Germany
- International Human Rights Day Free Balochistan Movement UK Branch will hold a conference
Post a Comment