Translate In Your Language
New Videos
دہشت گردی اور انسرجنسی میں فرق تحریر :حارث بلوچ
دہشت گردی اور انسرجنسی میں بہت زیادہ فرق ہے دہشت گردی میں سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے عام شہریوں اور بے گناہ لوگوں کوغیر ریاستی عنا صر کی طرف سے قتل کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف انسرجنسی ایک قابض اور محکوم یا کہ حکمرانی کرنے والے اور غیر حکمرانی کرنے والوں کے درمیان ایک جدوجہد کانام ہے ۔جس میں محکوم اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر طول پکڑنے والی ملٹری اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرتا ہے ۔اور انسرجنٹ بے ترتیب ملٹری طاقت استعمال کرتے ہیں۔ انکے طویل المدتی مقاصد ہوتے ہیں۔ جبکہ انکے برعکس دہشت گردوں کے وقتی مقاصدہوتے ہیں۔ بقول Louise Richardson بدلہ،شہرت،جوابی عمل اور ردعمل دہشت گردوں کے حدف و مقاصد ہوتے ہیں ۔دہشت گردوں کے مقاصد ہوتے ہیں۔ کہ وہ معاشرے اور لوگوں میں ایسی دہشت گردی پیھلائیں تاکہ وہ اخباروں کی سنسنی خیز سرخی بنے ،اور اسی طرح وہ جائز یا ناجائز صحیع یا غلط عمل کے پیچھے خود کو بس مشہور کریں۔ جبکہ انسرجنٹ اپنے فی الفورمقاصد کی وجہ سے دہشت گردوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ کیونکہ انسرجنٹ فطرتاََ میڈیااور بدلے کا شکار ہونے کے بجائے سیاسی وملٹری ہوتے ہیں ۔انکے وسیع سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔ جنھیں ملٹری اور سیاسی طریقہ سے حاصل کیا جاتا ہیں ۔انسرجنسی عوام کی مدد سے ہی چلتا ہے۔ اور انسرجنسی چاہتا ہے کہ پبلک سپورٹ کو واپس پبلک کو دیں۔ جس طرح حزب اللہ نے یہ کام لبنان میں کیا جہاں ریاست نے لوگوں کو سکول ہسپتال،اورپانی کی سہولتیں نہیں دی تو یہ کام حزباللہ نے کی اور اپنی قوم اور لوگوں کی مدد کی
Related Posts :
Labels:
Articles
Comments
News Headlines :
Loading...
Post a Comment