Translate In Your Language

New Videos

پنجگور میں فورسز کا آپریشن ، 3افراد حراست بعد لاپتہ ، 1قتل

پنجگور میں فورسز کا آپریشن ، 3افراد حراست بعد لاپتہ ، 1قتل

پنجگور: پنجگور پروم کے علاقے گواش اور جاہئین سے دو بچے حراست بعدلاپتہ ، تفصیلات کے مطابق کل بروز پیر کوپاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے پروم سے اکرام ولد قدیر ساکن گواش اورآج پندرہ سالہ ادریس ولد صدیق ساکن جاہئین ساکن پروم کوحراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے ۔
واضح رہے کہ اکرام بلوچ کو ان کے گھر پر اورادریس کو ان کے کھیتوں سے فوج نے اٹھا کر لاپتہ کردیاہے۔
اسی طرح پنجگورکے علاقے پروم کلکشان میں فورسز نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیاجس کی شناخت نواب ولد غلام حسین کے نام سے ہوگئی ۔
جبکہ پنجگور پولیس نے فائرنگ کرکے دکاندار کوقتل کردیا۔
گذشتہ روز وشبود پنجگور مین پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت منیر ولد عثمان کے نام سے ہوئی۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved