skip to main |
skip to sidebar
کوئٹہ میں فورسز پر حملہ 4 ایف سی اہلکار ہلاک 6 زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی کے
کیمپ پر خودکش حملہ 4اہلکار ہلاک 6زخمی۔ پاکستانی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ
کی رات کوئٹہ کے علاقے نوحصار خونی تالاب میں درویش آباد کے مقام پر واقع
ایف سی کی کیمپ پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4اہلکار محمد عامر ،محمد
عمران ،جاوید احمد ،محمد راشد ہلاک جبکہ 6اہلکارشدید زخمی ہوگئے دھماکہ
اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور کیمپ کی عمارت کو شدید
نقصان پہنچا واقع کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی سیکورٹی
فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی، سرچ آپریشن کا آغاز
کردیا گیا ہے ۔
Post a Comment