skip to main |
skip to sidebar
بلوچ قومی ترانے کا خالق عبدالمجید گوادری انتقال کرگئے
مسقط: بلوچی زبان کے قومی شاعر اور بلوچی ترانہ ’’ما
چکیں بلوچانی کے خالق‘‘ واجہ استاد عبدالمجید گوادری آج بروز جمعہ کو
انتقال کر گئے۔
استاد عبدالمجید گوادری بلوچی زبان کے قومی اور انقلابی شاعر مانے جاتے ہیں۔
مشہور بلوچی ترانہ ’’ ماچکیں بلوچانی ‘‘ انہوں نے تخلیق کی ہے جسے ہر مجالس
اور سیاسی وقومی تقریبات میں بلوچ حلقے اپنی قومی تشخص کے طور پر پیش کرتے
ہیں اور اس سے وہ اپنی سرزمین و قومی شناخت کا جذباتی اور روحانی اظہار
کرتے ہیں۔
بلوچی زبان و ادب میں استاد عبدالمجید گوادری کی تحریر کردہ کتابیں دیگر
بلوچی شاعرو ادیبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اور وہ درجنوں کی تعداد
میں ہیں۔
انہوں نے کھبی بھی اپنی کتابیں فروخت نہیں کیں بلکہ اس جذبے کے ساتھ لوگوں
میں بانٹی ہیں کہ بلوچ قوم و بلوچ سرزمین کی دکھ درد اور بلوچ قوم کی غلامی
و جدو جہدآزادی سے متعلق اس کے اشعار عام لوگوں تک پہنچیں اور وہ قومی
غلامی سے غافل نہ رہیں۔
استاد عبدالمجید گوادری کی انتقال نہ صرف بلوچی زبان و ادب کے لئے ایک بڑا
نقصان ہے بلکہ بلوچ تحریک آزادی کی جدوجہد کیلئے بھی ایک سنگین نقصان ہے
کیونکہ وہ بطور ایک شاعر کے سیاسی رہنما بھی تھے ،اور ان کی پوری تحریر
کردہ ادب ایک انقلابی ورثہ ہے ۔
استاد ضعیف عمری باعث علیل تھے اور کراچی میں زیر علاج تھے ان کی رحلت بلوچی زبان و ادب کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
Post a Comment