Translate In Your Language
New Videos
آواران ،وادی مشکے جاری آپریشن میں شدت کی تیاری جاری
آواران( خصوصی رپورٹ ) آواران، وادی مشکے اورمنسلک علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں مزید شدت کی تیاریاں ،بتایاجارہاہے کہ آواران اورمشکئے میں بڑی تعداد میں پاکستانی زمینی فوج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے دراسکی سے ضلع پنجگور کے حدود گچک تک آپریشن میں شدت لانے کے لیے نہ صرف زمینی فوج کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے،بلکہ مقامی ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو بھی ضبط کر کے فوجی کیمپ میں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گچک میں موبائل نیٹ ورک بندکئے گئے ہیں واضح رہے کہ دراسکی سے گچک اور اس درمیان پسیل چھٹوک و گرد نواع میں فوجی آپریشن کافی عرصہ سے جاری ہے ، بڑی فوجی نقل و حرکت اس جاری آپریشن میں شدت لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔جبکہ وادی مشکے سے اطلاعات کے مطابق منگولی و گرد نواع کے پہاڑی علاقوں میں فوج کی بڑی تعداد نے علاقوں کو گھیرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ وادی مشکے میں گزشتہ دو ماہ سے آپریشن شدت سے جاری ہے۔
Labels:
Balochistan Operation
Comments
News Headlines :
Loading...
Post a Comment