Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان میں پاکستان کے انتخابی دن مختلف شہروں میں 20 سے زیادہ حملے

      بلوچستان میں پاکستان کے انتخابی دن مختلف شہروں میں 20 سے زیادہ حملے

  1.  خضدار ,کو شک 

    خضدار کے علاقہ کو شک میں گورنمنٹ پرائمیری اسکول پر نامعلوم مسلح افراد کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ جسکے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ایک لیویز اہلکار زخمی زخمیوں کوسول ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں پولیس اہلکار عبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے،ہلاک ہو گیا۔ 

    دوسرا حملہ زہری میں پولنگ اسٹیشن پر ہوا جہاں دستی بم سے حملہ کیا گیا،تاہم نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ 

    خضدار سے تازہ اطلاعات کے مطابق تین گن شپ ہیلی کاپٹروں کہ شہر پر نیچی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کر دئیے گئے ہیں۔تاہم تاحال پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں۔

  2. آواران، مشکے 

    آواران، مشکے دھماکوں سے گھونج اُٹھا۔پولنگ اسٹیشنوں پر حملوں کا سلسلہ جاری
    ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران بازار،پیراندر،کُچھ پولنگ اسٹیشن کی جانب فائرنگ و دھماکوں کی آوزیں۔

  3. آواران بازار, زیارت ڈن 

    زیارت ڈن،جبکہ آواران بازار میں میزائل نما دو لمبے راکٹ آرمی کیمپ پر گرئے ہیں۔مقامی ذرائع نے کہا نامعلوم سمت سے دو بڑئے میزائل آرمی کیمپ پر گرئے ہیں۔

  4. گجر،گورجک,مشکے 

    ادھر مشکے سے اطلاعات کے مطابق گجر،گورجک میں بھی پولنگ اسٹیشنوں پر حملے ہوئے ہیں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم فائرنگ و دھماکوں کی وجہ سے تاحال نقصانات کی تفصیل تک رسائی نہ ہو سکی۔  

    واضح رہے کہ بدھ کی علی الصبح مشکے گورجک کی پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ،تازہ اطلاعات کیمطابق پولنگ اسٹیشن کا ایک حصہ تباہ ہوا ہے اور قائم فوجی چوکی بھی ناکارہ ہو چکی ہے،تاہم تازہ فوجی دستے وہاں پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کا گشت مشکے میں جاری ہے۔نامہ نگار کے مطابق فائرنگ و دھماکوں کی وجہ سے تاحال کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کا سلسلہ شروع نہ ہو سکا ہے۔

  5. بت, ککن 

    تربت ککن دھماکے سے گھونج اُٹھا 

    تربت سے نامہ نگار نے بتایا کہ ککن ایک شدید دھماکے سے گھونج اُٹھا،پتہ چلا ہے کہ دھماکہ ککن آرمی کیمپ میں نامعلوم سمت سے آنے والے ایک راکٹ سے ہوا ہے،تاہم فوجی نقصانات کی تفصیل سامنے نہ آ سکی ہے۔

  6. مشکے, اسپیت  

    مشکے سے اطلاعات کے مطابق آرمی کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے،جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق تین گن شپ ہیلی کاپٹر مشکے میں بدستور گشت کر رہے ہیں،۔مشکے اسپیت،جانی کی پہاڑی علاقوں میں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

    ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کوہاڈ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ دونوں اطراف سے جاری ہے۔

  7. کیچ , کولواہ آشال 

    کیچ پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی۔ضلع کیچ سے نامہ نگاروں کے مطابق کولواہ آشال میں ایک دھماکے سے فوجی گاڑی تباہ ہوئی ہے،۔ 

    کولواہ کے علاقے ڈنڈارمیں پیدل گشت کرنے والے فوجی اہلکار باردوی سرنگ کی زد میں آگئے۔ اطلاعات ہیں کہ ان دھماکوں سے فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ 

    مقامی ذرائع کے مطابق دونوں دھماکے بارودی سرنگ سے کیے گئے،،دھماکوں کے بعد دو گن شپ ہیلی کاپٹر اوع فوج کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔ 

    جبکہ بلیدہ سے اطلاعات کے مطابق بلیدہ دھماکے اور فائرنگ کی آواز سے گھونج اُٹھا،مقامی ذرائع کے مطابق آرمی کیمپ پر نامعلوم سمت سے راکٹ داغہ گیا،جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آئیں ہیں۔

  8. پنجگور, بونستان 

    پنجگور پولنگ اسٹیشن پر حملہ 

    تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے بونستان میں بوائز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے  حملہ کردیا. نمائندہ سنگر کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی جانب سے زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے شدید فائرنگ کی گئی  جس کے بعد علاقے میں بھگدڈ مچ گئی

  9. حب چوکی 

    بلوچستان کے صعنتی علاقے حب چوکی میں الیکشن کے لئے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن پر حملہ ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں انتخابات کےلئے بنائے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا ۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ۔

  10.  تمپ تربت 

    بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فورسز کی کیمپوں پر بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ ۔

    ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کے مین ایف سی کیمپ پر دور مار بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔

    جبکہ دوسری جانب تربت کیکن میں قائم آرمی کی کیمپ پر بھی نامعلوم افراد نے بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔

    تاہم ابھی تک ان دونوں حملوں میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

    واضح رہے کہ تمپ میں آج صبح سے ہی انتخابات کی نگرانی کےلئے ایک طرف جہاں بڑے پیمانے پر زمینی فورسز موجود ہیں وہی دوسری جانب ہیلی کاپٹرز بھی گشت کررہے ہیں

  11. کیچ , دشت سبدان 

    کیچ کے علاقے دشت سبدان میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ ۔

    ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت سبدان میں نامعلوم مسلح افراد  نے پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔

    حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم حملے کے بعد ووٹنگ کا عمل منتشر ہوگیا ۔

  12.   نصیر آباد بالاشاخ 

    جبکہ دوسری جانب نصیر آباد کے علاقے بالاشاخ میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئیں ۔

  13. پنجگور,بوستان 

    پنجگور میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ جبکہ مشکے میں فائرنگ

    ضلع پنجگور کے علاقے بوستان میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا جبکہ راکٹ حملے کے بعد  فائرنگ  بھی کی گئی ہے، حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

  14. کوئٹہ , مشرقی بائی پاس 

    کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکے میں ایس ایچ سمیت 31 افراد جانبحق ۔ 

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی میں تعمیر نو کمپلیکس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد  ہوگئی جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ 

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ ایس ایچ او بھوسہ منڈی سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

    ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ان کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ 

    جبکہ دوسری عالمی طرف شدت پسند گروپ داعش نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

  15. پنجگور , تسپ 

    پنجگور پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا شدید فائرنگ ووٹنگ کا سلسلہ معطل 

    تفصیلات کےمطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا شدید فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن بند ووٹنگ کا سلسلہ معطل ہوگیاہے ۔ 

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے اور پولنگ اسٹیشن میں صرف عملہ اور فوجی اہلکار رہ گئے ہیں

  16. کوہلو , تمبو 

    کوہلو کے تمبو نامی علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشن کی چھت گر گئی۔چھت گرنے سے دو ایف سی اہلکار اور دو ایجنٹ زخمی ہوئے۔

    زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا ہے۔واقعہ سے پولنگ کا عمل بھی کچھ دیر کے لیے رک گیا جب کہ کمرے کو صاف کرنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ سے شروع کیا گیا ۔

    واضح رہے کہ اس حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نواب چینگیز مری کا مقابلہ اپنے ہی بھائی نوابزادہ گزین مری سے ہو رہا ہے۔

  17.     پنجگور 

    کے تین پولنگ اسٹیشنوں میں بم برآمد، تفصیلات کے مطابق دو بم وشبود کے پولنگ اسٹیشن میں اور ایک سبزاب میں برآمد ہوئے ہیں

    ذرائع کے مطابق برآمد بم کو متعلقہ شعبے کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا ہے

    پنجگور بونستان میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ ایک شخص زخمی.

     پنجگور کے علاقے بونستان میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹ لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسکی شناخت محیب ولد ابراہیم سکنہ بونستان دازی کے نام سے ہوا
    علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق محیب بی این پی (عوامی) کا کارکن ہے اور حملے کے وقت الیکشن کے سرگرمیوں میں مصروف تھااور راکٹ گولے کی زد میں آکر زخمی ہوگیا اور اسے طبی امداد کے لئے پنجگور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

  18.  خضدار:سول کالونی 

    پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ،پولنگ اسٹیشن بند 

    خضدار سے اطلاعات کے مطابق سول کالونی میں ڈی پی سی پولنگ اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔جس سے وہاں موجود فوجی اہلکاروں و اسٹاپ میں بھگڑ مچ گئی،اور پولنگ اسٹیشن کو فورا بند کر دیا گیا،تاحال نقصان بارے پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار میں بھی ووٹ کاسٹنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

  19. ڈیرہ بگٹی, مر

     مرو میں سیکورٹی فورسز پر حملے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلا

    ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں پولنگ اسٹنشوں پر گشت میں مصروف سیکورٹی اہلکاروں کے ایک قافلے پر مسلح فراریوں نے گھات لگا کر خود کار ہتھاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ 

    ڈیرہ بگٹی سے لیویز زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے سوئی پی پی ایل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تمپ                                                                                                                     20

    تمپ پولنگ اسٹیشن پر ایک بار پھر حملہ تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے سر نکن میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں نے ایک بار پھر حملہ کردیا حملے کے بعد دو ہیلی کاپٹر پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئے ،پولنگ بند کردیا گیانقصانات کا اندیشہ کیا جارہا ہے۔  

    دشت درچکو                                                                                                              21

    دشت کے علاقےدرچکو میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے درچکو میں قائم پولنگ اسٹیشن پر سرمچاروں نے اس وقت حملہ کردیا جب پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار موجود تھے اس حملے میں نقصان کا اندیشہ کیا جا رہا ہے۔

    حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق آرمی کے ہیلی کاپٹر نے مزن بند کے پہاڑی سلسلے پر کافی دیر تک شیلنگ کی مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے مزن بند سے دوطرفہ سے فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں

    22

    سبی

    اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے لونی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا 

    ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں بھی فوج لوگوں کو جبری طورپر ووٹنگ کے لئے لے کی جانے کی کوشش کررہاہے

    23

    پنجگور

    پنجگور پولنگ اسٹینشنوں پر شدید نوعیت کی فائرنگ لوگ گھروں تک محددو علاقے میں خوف کا ماحول.

    تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں پولنگ اسٹیشنوں پر شدید نوعیت کی فائرنگ جاری ہے لوگوں گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے.

    آنے والے اطلاعات مطابق تسپ گرلز ہائی سکول قبرستان کے نزیک سکول میں شدید نوعیت کی فائرنگ جاری ہے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے.

    آخری آنے والے اطلاعات کے مطابق دو طرفہ فائرنگ ابھی بھی جاری ہے۔

    24

    مشکے،تنک

    وادی مشکے تنک پولنگ اسٹیشن پر سرمچاروں کا حملہ فوجیوں میں بھگڑ مچ گئی،پولنگ اسٹیشن بند
    مشکے سے اطلاعات کے مطابق مشکے تنک آرمی چوکی پر فورسز نے پولنگ اسٹیشن قائم تھا،جہاں ڈیتھ اسکواڈ و فوجی اہلکار زبردستی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے لائے تھے۔بلوچ سرمچاروں نے چوکی پر حملہ کر دیا جس سے بھگڑ مچ گئی اور پولنگ اسٹیشن بند کر دیا گیا۔

     



Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved