Translate In Your Language

New Videos

لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3108 دن مکمل ہوگے

لاپتہ بلوچ اسیران،  شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3108  دن مکمل ہوگے

کوئٹہ :لاپتہ بلوچ اسیران،  شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3108  دن مکمل ہوگے- اظہار یکجہتی کرنے والوں میں خضدار سے سیاسی وسماجی  کارکن محمد عالم بلوچ نے اپنے ہمراہ  ایک  وفد کے ساتھ لاپتہ افراد، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی- وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بلوچستان میں براہ راست مداخلت کرکے اپنا امن فوج تعینات کرے ، بلوچستان میں جاری ظلم و جبر اور  فوجی کاروائیاں لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا مسخ شدہ لاشیں پھنکنے سمیت تمام تر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اسی حقیقت  سے جڑی ہیں  کہ پاکستان کی بلوچ سرزمین میں موجودگی  عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے- اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا اگر اس خطے میں انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ ہیں  اور اس خطے کو بھی پر امن دیکھنا چاہتا ہے  - تو اُنہیں بلوچستان میں مداخلت کر کے پاکستانی قبضہ گیر پالیسیوں کو روکنا ہوگا- اقوام متحدہ کی ورکنگ گورپ کا دورہ  بلوچستان خوش آئندہ تھا-   جس سے ظاہر ہوتا ہے کے اقوام  متحدہ بھی بلوچ سرزمین پر موجود قبضہ و پاکستان کے ہاتھوں  بلوچ قومی نسل کشی سے چشم پوشی اختیار کر نہیں پارہا اور وہ اس اخطے میں امن و انصاف دیکھنا چاہتا ہے- لیکن پاکستان جیسے غیر مہذب ریاست کے اپنے فورسز کے ساتھ بلوچستان میں  موجودگی سے بلوچستان سمیت اس پورے خطے میں امن انصاف محض ایک خواب یا خواہش سے زیادہ کچھ نہیں- لیکن پاکستان جیسے گیر مہزب ریاست کے لئے ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ  بلوچستان میں مداخلت کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کا امن فوج یہاں  تعینات کرے اور عملی اقدامات کرتے ہوئے بلوچستان میں پاکستان مظالم کو روکے جو اس نے اب تک انسانی حقوق کے تنظیموں کی طرف بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مسلسل  رپورٹوں کی اشاعت کے بعد بھی نہیں اُٹھایا ہے- جس طرح اقوام متحدہ نے کوسووہ میں مداخلت  کرکے وہاں کے لوگوں کو  ظلم جبر سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا- اسی طرح  ہم اقوام متحدہ سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا- پاکستان کی پوری تاریخ  گواہ ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی عالمی قوانین اور انسانی آزادی کا احترام نہیں کیا- پاکستان  اپنے قیام کے شروع دن  سے لیکر آج تک انسانی حقوق  اور عالمی قوانین کی پامالیاں کرتا چلا آرہا ہے - بلوچستان پر قبضہ ہو یا بنگالیوں کا قتل عام پاکستان نے ہمیشہ  عالمی قوانین پیروں تلے روند کر اس امن پسند و آزادی پسند دنیا کو چیلنج کیا ہے

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved