Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان /مستونگ: میں دھماکہ کرنے کی ذمیداری داعش نے ذمیداری قبول کر لی آور داعش نے خودکش حملہ آور ابوبکر الباکستانی کی تصویر جاری کردی

بلوچستان /مستونگ: میں دھماکہ کرنے کی ذمیداری داعش نے ذمیداری قبول کر لی آور داعش نے خودکش حملہ آور ابوبکر الباکستانی کی تصویر جاری کردی

مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کرنے کی ذمیداری داعش نے ذمیداری قبول کر لی آور داعش نے خودکش حملہ آور ابوبکر الباکستانی کی تصویر جاری کردی

نگران صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے میں 130 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکے کے بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے 68 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق مستونگ واقعے میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے اور مردہ خانے کے علاوہ شعبہ حادثات میں بھی میتیں رکھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved