Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان میں آج کے دنیا کی سب سے بڑی انسانی بحران جاری ہے۔ماماقدیر بلوچ

بلوچستان میں آج کے دنیا کی سب سے بڑی انسانی بحران جاری ہے۔ماماقدیر بلوچ

 کوئٹہ :لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3115 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مستونگ سے بلوچ نیشنل موومنٹ کا ایک وفد لاپتہ افراد، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آج کے دنیا کی سب سے بڑی انسانی بحران جاری ہے ۔ ایک درد ناک انسانی المیہ ہے افسوس کا مقام یہ ہے کہ اقوام متحدہ یا انسانی حقوق کے دعویدار دادے یہاں نظر نہیں آتے ہیں ۔ یہاں لوگ مارے اور اُٹھائے جارہے ہیں۔ انسانیت سوز تشدد کے بعد ان کی مسخ لاشیں گرائی جارہی ہے ۔ ہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقت سے کہتے ہیں کہ یہاں ایک جینوئن قومی مسئلہ نیشنل اور نیشنلزم کا مسئلہ ہے کہ بلوچ قوم کو غلام اور بلوچ وطن پر پاکستان نے تمام انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے قبضہ کرلیا ہے، کیا دنیا اس حقیقت سے بے خبر ہے کہ بلوچ نہ پاکستان میں کسی رجیم تبدیلی کے متمنی ہیں اور نہ ہی اس سے سروکار رکھتے ہیں ۔ ہاں بلوچ قوم نے بارہا اقوام متحدہ کو انتباہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ پاکستان کے پاس جو ایٹم بم ہیں اس پر دنیا کو احساس کرنا چاہئیے کہ پاکستان جیسے غیر زمہ دار ریاست کے ہاتھوں دنیا کل کسی تباہی سے دوچار نہ ہو ۔

ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے یہاں اہلکار تعینات کرے بلوچ سرزمین پر ۔ لیکن آج عالمی دنیا کی جس طرح کا رویہ ہے۔ جو دوغلاپن ہے جو دوہرا معیار ہے۔ وہ بلوچ قوم کے لئے کافی تکلیف دہ ہے ۔ آپ دیکھ لیں کہ لیبیا میں قذافی رجیم کے خلاف بغاوت کے شروع میں صرف چودہ آدمی مارے گئے تھے کہ عالمی قوتوں نے اسے انسانی المیہ قرار دیا اُدھر باغیوں کو چالیس ہزار ٹن اسلحہ و بارود فرانس نے فراہم کیا اور امریکہ اور نیٹو نے آ کر باغیوں کی کمک کی، شام میں خانہ جنگی ہے ، لوگ حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں آج سیکورٹی کو نسل میں اس طرح کی قرار داد پیش ہورہی ہے ۔ لیکن بلوچستان میں ہزاروں لوگ لاپتہ ہزاروں شہید اور لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے ۔ گھروں سے بے گھر ہیں یہاں پر کوئی مزمت کرنے والاہے اور نہ ہی سلامتی کونسل میں قرار داد پاس کرنے والا

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved