Translate In Your Language

New Videos

سندھ / لاڑکانہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج

سندھ / لاڑکانہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج

سندھ، لاڑکانہ میں جبری طور پر لاپتہ کی بازیابی کیلئے لواحقین کا احتجاج

 سندھ سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین کی جانب سے لاڑکانہ شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی و مظاہرے کی قیادت جبری طور پر لاپتہ عاقب چانڈیو کی ہمشیرہ شازیہ چانڈیو نے کی۔ جبکہ مظاہرے میں سندھ سے لاپتہ افراد کے لواحقین و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیاب کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے سندھ میں جبری گمشدیوں کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے سندھ سے جبری طور پر لاپتہ کی بازیابی کے لئے لاپتہ افراد کے لواحقین اور تنظیموں کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کئے جاتے رہے ہیں۔

جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا موقف ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں ریاستی فورسز و خفیہ ادارے ملوث ہے۔

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved