Translate In Your Language

New Videos

مشکے آپریشن،چار افراد لاپتہ،ایک نیم مردہ حالت میں بازیاب،ایک بستی مکمل نذر آتش

مشکے آپریشن،چار افراد لاپتہ،ایک نیم مردہ حالت میں بازیاب،ایک بستی مکمل نذر آتش

 مشکے: مشکے آپریشن میں دس افراد لاپتہ،چھ بازیاب،چار تاحال لاپتہ،ایک شخص نیم مردہ حالت میں۔ تنک ایک انسانی بستی مکمل نذر آتش۔
مشکے سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے تنک و گرد نواع میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن دس افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا۔جس میں سے چھ افراد کو شدید تشدد بعد چھوڑ دیا گیا۔تنک کے علاقے میں بزرگ ملنگ بلوچ کو بھی فورسز نے لاپتہ کیا،جبکہ دیگر تین افراد کے نام تاحال معلوم نہ ہو سکے۔
مشکے ہوگار کے رہائشی ماما کریم ولد علی کو بھی کل دوران آپریشن فورسز ساتھ لے گئے تھے۔جسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ماما کریم کی حالت انتہائی غیر ہے اور انکے زندہ بچنے کی امید بہت کم ہیں۔
جبکہ آج بروز بدھ فورسز نے لاپتہ بزرگ ملنگ بلوچ کے گاؤں کو مکمل نذر آتش کر دیا ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved