Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان:پنجگور کیلکور سکول پولنگ اسٹیشن پر حملے کی مشترکہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بلوچ لبریشن آرمی

بلوچستان:پنجگور کیلکور سکول پولنگ اسٹیشن پر حملے کی مشترکہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ: پنجگور میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مشترکہ حملے میں اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کیل کور، بیدری کے مقام پر سکول میں قائم ہونے والے پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول پولنگ اسٹیشن پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ساتھیوں کیساتھ مشترکہ حملہ کیا، حملے میں راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جبکہ حملے کے فوراً بعد پاکستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر فورسز کے مدد کو پہنچے اور علاقے میں اندھا دھند شیلنگ کی اور ہمارے ساتھیوں کے گھیراؤ کی کوششیں کی۔ فورسز سے جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہی اور ان کے گھیراؤ کے کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ہمارے تمام ساتھی محفوظ علاقوں کے طرف نکل گئےـ

ترجمان نے کہا اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ مشترکہ طور پر قبول کرتے ہیں۔ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved