Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان و خیبر پختونخواہ میں انتخابی امیدواروں پر حملے کی مذمت کرتے ہے : امریکہ

بلوچستان و خیبر پختونخواہ میں انتخابی امیدواروں پر حملے کی مذمت کرتے ہے : امریکہ

امریکہ نے بلوچستان اور صوبہٴ پختون خوا میں اِس ہفتے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور اُن کے حامیوں پر ہونے والے حملوں کی ’’شدید مذمت‘‘ کی ہے۔

جمعے کے روز ایک اخباری بیان میں امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’یہ حملے پاکستانی عوام کو اُن کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کوششیں ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’’ہم ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقیں کے غم میں شریک ہیں، اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں‘‘۔

نوئرٹ نے کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہم وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘۔

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved