Translate In Your Language

New Videos

جنوبی کوریا: آٹھ جولائی اتوار کے دن جنوبی کوریامیں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بی این ایم

جنوبی کوریا: آٹھ جولائی اتوار کے دن جنوبی کوریامیں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بی این ایم

 کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کل آٹھ جولائی اتوار کے دن بی این ایم کی جانب سے جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔ مظاہرے کا مقصد پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ خواتین کا اغوا اور اور عصمت دری سمیت فوجی آپریشن اور ریاستی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہے۔ یہ مظاہرہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن اور اغوا کے بعد بلوچوں کی گمشدگی اور خواتین کے عصمت دری کے واقعات میں نہایت تیزی لائی گئی ہے۔ ان مظالم کا مقصد بلوچ عوام کو آزادی کی جد وجہد سے دستبردار کرانا ہے۔ مگر قابض ریاست پاکستان یہ جان لے کہ دو دہائیوں پر محیط موجودہ تحریک کو دبانا ناممکن ہے۔ اس میں ہزاروں بلوچوں کا خون اور بلوچ عوام کا جذبہ شامل ہے۔
ترجمان نے تمام تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوکر بلوچ قوم پر پاکستانی مظالم کو آشکار کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور سوشل میڈیا کے صارفین بلوچستان کے وقت کے مطابق صبح دس بجے سے شام چار بجے تک #SaveBalochWomen کا ہیشٹیگ استعمال کرکے جنوبی کوریا میں مظاہرہ او ر بلوچ خواتین کے اغوا کو دنیا کے سامنے لانے میں ہماری مدد کریں۔


Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved