skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان: مشکے،گریشہ،کیل کور: پاکستانی فوجی چوکیوں پر رات گئے سرمچاروں کے شدید حملے
کوئٹہ : رات گئے بلو چ سرمچاروں کا مشکے،گریشہ،کیل
کور پاکستانی فوجی چوکیوں پر شدید حملے،۔فورسز جے بھاری نقصانات کی اطلاعات
ضلع آواران سے نامہ نگار کے مطابقق مشکے کے علاقے بنڈکی چوکی پر بلوچ
سرمچاروں نے رات گئے حملہ کیا جس سے پورا علاقہ فائرنگ و دھماکوں سے گھونج
اُٹھا۔فورسز کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ضلع خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں بھی پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا
ہے،نمائندہ سنگر نے بتایا کہ اس حملے میں راکٹوں کا استعمال کرنے کے ساتھ
فائرنگ کی آوازیں دیر تک سنائی دی گئیں۔
ادھرپنجگور سے اطلاعات کے مطابق کے کیل کور ،پلی ماک کے چوکی پر حملہ کیا
گیا،عینی شاہدین نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ چوکی حملے میں مکمل تباہ ہوئی
ہے،انکے مطابق مذکورہ چوکی میں ہر وقت پانچ سے چھ اہلکار موجود رہتے
تھے۔خیال ہے کہ اس حملے میں تمام اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انتخابات کے قریب آتے ہی پاکستانی فورسز و ریاستی انتخابات میں
حصہ لینے والوں پر بلوچ سرمچاروں کی جانب سے حملوں میں کچھ دنوں سے تیزی
لائی گئی۔
Post a Comment