Translate In Your Language
New Videos
Comments
News Headlines :
Loading...
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ
کل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہدا ئے مستونگ کی دوسری برسی کے موقع پر
ڈاکٹر منان بلوچ، بابو نوروز بلوچ، اشرف بلوچ، حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کی
یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کئے گئے۔ تعزیتی ریفرنسز سے مختلف علاقوں میں
بی این ایم کے مرکزی چیئرمین خلیل بلوچ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مراد بلوچ،
انفامیشن سیکریٹری دلمراد بلوچ، فنانس سیکریٹری مہران بلوچ سمیت دیگر
رہنماؤں نے ریفرنسز میں شرکت و ٹیلیفونک خطاب کیا۔ مقررین نے ڈاکٹر منان
بلوچ کی شخصیت و سیاست اور حالات زندگی پر تفصیلاََ بات کی۔ انہوں نے کہا
کہ بی این ایم کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اس میں بی این ایم کے بانی
واجہ غلام محمد بلوچ سے لیکر عام کارکنوں اور ہمدردوں نے اپنی جانوں کا
نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ واجہ غلام محمد، ڈاکٹر منان بلوچ، لالا
منیربلوچ، رسول بخش مینگل، حاجی رزاق، رزاق گل، صمد تگرانی جیسے مرکزی
کابینہ کے ارکان پاکستان کی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر
دین محمد بلوچ، غفور بلوچ اور رمضان بلوچ سمیت کئی رہنما کئی سالوں سے خفیہ
زندانوں میں اذیتیں برداشت کر رہے ہیں۔شہید اسحاق ایک جانباز ساتھی تحریر: چاکر بلوچ ہمیشہ میرا کوشش یہی ہوتا ہے کہ اپنے قلم, زہن و فہم کو وطن مادر کی مہر, ح...
Post a Comment