Translate In Your Language

New Videos

نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کی یوم شہادت پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا,بی آر پی

نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کی یوم شہادت پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا,بی آر پی

کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ  نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ اور ان کی بچی کے یوم شہات پر بی آر پی کی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام اور کاروباری حضرات کے مشکور ہیں ۔

تر جمان کا کہناتھا کہ قوم کے بانک گہار کی یوم شہادت پر پارٹی کارکنان کی جانب سے بلوچستان اور بیرون ملک قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور لنگر تقسیم کی گئی  شہدا کے ایثال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کودن دھاڑے شہید کر کے پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں نے سوچا کہ نواب براہمدغ کو کمزور کرینگے مگر وہ ناکام رہے شہدا کا پاک لہو ہمارے لیئے باعث فکر ہیں اور ہمیں مزید پخگی اور وطن سے سچی محبت کا درس دیتی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہیدگودی نے قومی تحریک آزادی میں ہر قدم پر نواب براہمدغ کا ساتھ دیا اور ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی۔

ترجمان کا ہنا تھا کہ شہدائے بلوچستان کے ارمان آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک نواب براہمدغ بگٹی کی قیادت میں یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved