skip to main |
skip to sidebar
کولواہ آپریشن : 9 دن سے جاری,علاقہ مکین مشکلات سے دوچار
کولواہ: پاکستانی فورسز کی دہشت گردی برقرار, کولواہ کے
مختلف علاقوں میں آپریشن نو ویں دن بھی جاری,تفصیلات کے مطابق کولواہ کے
مختلف پہاڑی علاقوں آپریشن کو نو دن مکمل ہوچکے ہیں نامہ نگار کے مطابق
پارکھنڈ, چوٹین, شندی سمیت کئی علاقوں میں فوج لوٹ مار کرکے لوگوں کے اونٹ
اور گدھے قبضے میں لے کر پہاڑی سلسلے میں آپریشن کا آغاز کیا تھا اور اس
آپریشن میں بابرداری کے لئے انہی اونٹ اور گدھوں کو استعمال میں لایا جارہا
ہے.
نامہ نگار کے مطابق اب تک فوج کے ہاتھوں کئی جگہوں پر لوگوں کے گھروں کو
نذرآتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے,علاقہ محاصرہ میں ہونے کی وجہ سے مکین شدید
مشکلات سے دوچار ہیں.نقصانات کا اندازہ اس سے کہیں زیادہ ہے مگر مواصلاتی
نظام کے بندش کی وجہ تفصیلات تک رسائی نہیں ہوپارہا ہے
Post a Comment