Translate In Your Language

New Videos

مشکئے: ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

مشکئے: ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

مشکئے :مشکے و گرد نواع میں دو ماہ سے جاری آپریشن میں شدت،مشکئے میں کلاں,زنگ اور راحت کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری اور ہیلی کاپٹر شیلنگ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مشکے و گرد نواع میں آپریشن گزشتہ دو ماہ سے شدت کے ساتھ جاری ہے ،جس میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال معمول بن چکا ہے،اور اتوار کی صبح بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کا شیلنگ جاری ہے
۔ذرائع کے مطابق اب تک کلاں, زنگ,راحت اور شیرگی کے علاقے سے متعدد افراد حراست بعد لاپتہ کئے جاچکے ہیں مزید تفصیلات تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مشکے میں گزشتہ دو سال سے ریاستی فورسز کی بربریت سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہونے کے ساتھ درجنوں افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved