Translate In Your Language

New Videos

معروف قانون دان و انسانی حقوق علمبردارعاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں

معروف قانون دان و انسانی حقوق علمبردارعاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں

لاہور: معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
66 سالہ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
نڈر اور باہمت عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں۔
عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی سماعت کے دوران آخری مرتبہ 9 فروری کو پیش ہوئیں اور دلائل دیے۔
عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ آئین اور قانون کی سربلندی کی بات کی اور ڈٹ کر ہر دور میں آمر اور غیر جمہوری قوتوں کا بے خوف مقابلہ کیا’۔
بلوچستان کا مسئلہ ہو یا لاپتہ افراد کا معاملہ مرحومہ نے ہمیشہ حق کی بات کیا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved