Translate In Your Language

New Videos

کولواہ میں آبادیوں پر بمباری ، 40گھر تباہ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں خدشہ

مشکے :کولواہ میں پاکستانی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آبادیوں پر شدید بمباری، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقے شندی ، بارکنڈ ، تنزیلااور پہاڑی علاقوں کے آبادیوں کو پاکستانی فوج نے علی الصبح محاصرے میں لیکر بمباری کا آغاز کردیا ۔ واضع رہے کہ مذکورہ علاقے ہزاروں افراد کی نفوس پر مشتمل ہیں ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد میں بمبارمنٹ سے 40گھر تباہ ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا ہے جن میں درجنوں سے زائد زخمی ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ خونی آپریشن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے فوج کی بڑی تعدادنے مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں ،دوردور تک دوھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved