skip to main |
skip to sidebar
گوادر و کیچ اضلاع درمیان سیاہجی و گردونوا ح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز
تربت: گوادر و کیچ اضلاع کے سنگم پر پاکستانی فوج نے بڑے
پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا،3بڑی کیمپیں قائم ،فوج کی بڑی تعداد
آبادیوں اور پہاڑی سلسلوں میں داخل ہوگئی ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے گوادر اور کیچ اضلاع کے سنگم پر
واقع آبادیوں جو سی پیک روٹ واقع ہیں نے 6جنوری کو بڑی تعداد میں فوجی
سازوسامن کے ساتھ بڑی نفری کو تعینات کرکے 3بڑی کیمپیں قائم کردیں ۔
ایک مہینے کے تیاری کے بعد فوج نے گذشتہ روزگوادر و کیچ اضلاع کے سنگم پر
سی پیک روٹ پر واقع آبادیوں سیاہیجی ،دڈامب ،کنڈاسول ،ڈوکاپ ، ہُرّ ءِ ڈن
اور دیگر گردو نواح کے علاقوں سمیت پہاڑی سلسلوں میں بڑی تعداد میں اپنی
فوج اتار کر آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیاہیجی ،دڈامب ،کنڈاسول ،ڈوکاپ ، ہُرّ ءِ ڈن اور
دیگر گردو نواح کے علاقوں کے داخلی و خارجی راستے مکمل بند ہیں اور مذکورہ
علاقے مکمل فوج کے محاصرے میں ہیں ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ 70فوجی ٹرک اور بکتر بندگاڑیاں آپریشن میں شریک ہیں
جبکہ ان کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں وقفے وقفے سے جاری
ہیں۔
فوجی دستے آبادیوں سمیت پہاڑی سلسلوں میں گھس گئے ہیں اور جہاں تک نظر جاتی
ہے فوج ہی فوج نظر آنے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں خوف
وہراس پھیل گیا۔
جبکہ عام افراد کی گرفتاری ولاپتہ کرنے کے خدشہ کا گمان بھی ہورہا ہے لیکن
ذرائع مواصلات کی بندش سے مذید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے ۔
واضع رہے کہ بلوچستان کے نئے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے آنے کے بعد فوج کو
مکمل طور پر فری ہینڈ مل گئی ہے کیونکہ مذکورہ وزیر اعلیٰ خود فوج نے سیاسی
بحران پیدا کرکے بنایا ہے اور اب بلوچستان میں سی پیک کی ڈور وفاقی حکومت
کے بجائے خود فوج کے ہاتھوں میں آگئی ہے ۔
دوسری جانب سی پیک سیکورٹی حوالے چین نے پاکستان سے خدشے کا اظہار کیا ہے
جس کی وجہ سے فوج نے گوادر و کیچ اضلاع کے سنگم پر واقع پہاڑی سلسلوں اور
آبادیوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔
Post a Comment