Translate In Your Language

New Videos

سائیں جی ایم سید کی سالگرہ،تجدید عہد کا دن ہے،کمانڈر صوفی شاہ عنایت

سائیں جی ایم سید کی سالگرہ،تجدید عہد کا دن ہے،کمانڈر صوفی شاہ عنایت

سندھ: ایس آ ر اے ،سندھو دیش رولیوشنری آرمی کے کمانڈر صوفی شاہ عنایت نے سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 17 جنوری 1904 کو سندھ کے خمیر، ضمیر اور موئن جو دڑو کی مٹی سے جنم لینے والے رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی 114۔ویں سالگرہ کے موقعے پر ہم مادروطن سندھودیش، سید اور اس کے دیئے ہوئے عظیم شان "آزاد سندھودیش" کے فکر اور فلسفے کے ساتھ تجدید عہد اور وفا کرتے ہوئے وچن کرتے ہیں کہ ،اے سندھی قوم کے رہبر،ہمارا ہر ایک قدم اپنی پوری سچائی اور ایمانداری کے ساتھ سندھودیش کی حاصلات کے لئے ہوگا۔ ہم بنا کسی خوف، لالچ اور طمع کے اپنی منزل کے طرف چلتے اور بڑھتے رہیں گے۔ اور اس وقت تک چلتے اور بڑھتے رہے گے، جب تک "سندھودیش کی آزاد خودمختیار، سیکیولر اور جمہوری" ریاست کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم اس موقعے پر ساری سندھی قوم اور بلخصوص سندھی نوجوانوں کو بھی اپیل کرتے ہیں کہ آؤ سب مل کر بنا کسی فکری اور عملی گمراہی کے ، مادروطن سندھودیش اور سید کے د ئیے ہوئے فکر کے وارث اور مالک بنیں۔ کیونکہ سید کا فکر اور فلسفہ ہی ہمیں پاکستان کی غلامی سے نجات دلا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہم آپ کو یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ سندھ اور سید کے فکر پر عملی طور پر جدوجہد کرنے والی "سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کا ساتھ دیں۔ کیونکہ تاریخ میں مظلوم اور محکوم قوموں کی آزادی کے لئے مزاحمت ہی موثر اور بہترین راستہ اور ہتھیار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ایس آر اے، آپ کی محبتوں، حمایتوں اور ساتھ کو کبھی بھی ضائع ہونے نہیں دیگی۔ ہم مر جی کر بھی آپ کی محبتون، حمایتوں اور ساتھ کا اعتماد، بھروسہ اور لاج برقرار رکھیں گے۔ کمانڈر صوفی شاہ عنایت نے مزید کہا کہ آخر میں ہم بلوچ آزادی پسند تنظیموں اور سربراہان خاص طور پر مہران مری صاحب،بی این ایم کے چئیرمین چیئرمین خلیل بلوچ، بی ایل اے کے کمانڈر استاد اسلم بلوچ، بی ایس او آزادکے چیئرپرسن بہن کریمہ بلوچ، بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام اور دوسروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے سید کی سالگرہ کے موقعے پر سید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ اور سندھ کی قومی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے،اور سندھی بلوچ تاریخی تعلقات کو جلا بخشی ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved