Translate In Your Language

New Videos

سامی،بالگتر،مشکے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

سامی،بالگتر،مشکے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج منگل کے روزسرمچاروں نے کیچ کے علاقے سامی میں آرمی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل مشکے گجلی میں آرمی چوکی پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ اسی طرح کل ہی کیچ کے علاقے بالگتر میں نیشنل پارٹی اور قابض فوج کی جانب سے لگائی گئی مشترکہ میڈیکل کیمپ پر دور سے حملہ کرکے کیمپ کو منتشر اور عام لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔ غریب عوام کو زبردستی میڈیکل کیمپ کے نام پر اکھٹا کرکے عوامی حمایت کا پروپگنڈہ کرنے کیلئے فوٹو سیشن کرائی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان میں ہسپتال اور اسکولوں پر فوج نے قبضہ کرکے انہیں کیمپ اور چیک پوسٹوں میں تبدیل کی ہے۔ اگر یہی ہسپتال فنکشنل ہوتے تو بلوچستان میں مختلف بیماریوں کا تناسب یہ نہیں ہوتا۔ ہر سو میں بیس سے زائد مائیں دوران زچگی ہلاک ہوجاتی ہیں۔ یہ تناسب صومالیہ سے بھی بدتر ہے۔ اس تناسب سے زائد بچے ماں کی پیٹ میں مرجاتے ہیں۔ پچاس فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ ایسے اعداد و شمار ہیں جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی مدد سے اکھٹے کیے گئے ہیں۔ ایسے میں میڈیکل کیمپ کا ڈرامہ فوج کے مظالم کو چھپانے اور پارلیمانی ایجنٹوں کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے لگائے جاتے ہیں۔ بلوچ قوم اس سے بخوبی واقف ہے اور پاکستان کے قبضے کے خلاف آزادی پسندوں کے ساتھ ہے۔ اسی وجہ سے قابض نے ایک ملین لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرکے آئی ڈی پیر بنا دی ہے۔ اس فوج کے خلاف حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved