Translate In Your Language

New Videos

تمام سیاسی و مسلح تنظیمیں یکجاہوکر دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،قادر مری

تمام سیاسی و مسلح تنظیمیں یکجاہوکر دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،قادر مری

کوئٹہ: بلوچ آزادی پسند رہنماء اور بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سنیئر کمانڈر قادر مری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تمام سیاسی و مسلح تنظیموں سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔
قادر مری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں تمام آزادی پسند مسلح و غیر مسلح پارٹیوں و تنظیموں سے اتحاد کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ یکجا ہو کر آزادی کے لیئے جدوجہد کریں اور میں یہ اپیل کسی زاتی مفاد کے لیئے نہیں بلکہ صرف بلوچ قوم اور بلوچ وطن کی آزادی کی خاطر کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم یکجا و یک نیئت ہوکر ہی دوشمن کو شکست دے سکتا ہے اور اگر ہم ایک ساتھ مل کر جدوجہد کرینگے تو ہمیں اتنے نوجوانوں کی قربانی بھی نہیں دینی پڑیگی۔
انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں روز اول سے لیکر آج تک بلوچ وطن کی خاطر قربان ہونے والے تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ قادر مری بلوچستان کی آزادی کی تحریک سے ستر کی دہائی سے وابستہ ہیں اور بلوچ قومی تحریک میں خاص طور مسلح جدود جہد کے حوالے سے ایک اہم شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved