Translate In Your Language

New Videos

آرمی کیمپ اور ریاستی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

آرمی کیمپ اور ریاستی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات5 جنوری کو سرمچاروں نے ہوشاپ کے علاقے تل میں سی پیک روٹ پر قائم آرمی کی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا،گہرام بلوچ نے مزید کیا کہ یکم جنوری کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں ریاستی آلہ کار محمد ولد آدم پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگیاہے۔ وہ نو نومبرکی صبح بزداد کولواہ میں شہید ہونے والے کمانڈر منور جان عرف ساکا جان اور سرمچار اکبر بلوچ عرف زدگ کی شہادت سمیت کئی دوسری کارروائیوں میں مخبری اور اطلاع پہنچانے میں ملوث ہے۔ تیس دسمبر کو سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مالار مچی سے ریاستی مخبر صادق ولد ابراہیم کو گرفتار کیا۔ دوران حراست پوچھ گچھ اور تفتیش میں اُس نے مخبری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مجھے محمد ولد آدم نے ساکاجان اور اکبر جان کی مخبری کی ذمہ داری تھی دی اور میں نے انہیں ساتھیوں سمیت دیکھ کر محمد کو اطلاع دی اور اس کے بعد جلد ہی علاقے میں خبر پھیل گئی کہ یہ دونوں شہید کئے گئے ہیں۔ صادق کی گرفتاری کے بعد ہمیں اطلاع ملی کہ محمد علاقہ چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں تو سرمچاروں نے موقع کا انتظار کئے بغیر اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس نے مزاحمت کی اور خواتین کی چیخ وپکار سے قریبی چیک پوسٹ سے فوجیوں کی آمد شروع ہوئی تو سرمچاروں نے اُس کو گولی ماردی، جس سے وہ زخمی ہوا۔ وہ لیویز کے حاضر سروس سپاہی اور بندوق بردار بھی ہے۔ہم واضح کرتے ہیں آزادی پسندوں کے قاتلوں کے سامنے کوئی نہ آئے اور بلوچی روایات کی پاسداری کی بات نہ کرے کیونکہ ہم سرمچاروں کی اہمیت اور ان کے شہید ہونے سے خلاء کو بہتر سمجھتے ہیں کہ ہمیں کہا ں کیا کرنا ہے۔ بلوچی روایات کا پاس بلوچوں کیلئے ضرور کی جائے مگر ریاست کے معاون کاروں،مخبروں کے لیے نہیں۔ محمد ولد آدم سمیت تمام مخبر ہمارے نشانے پر ہیں، ان کی گرفتاری اولین ترجیح ہے مگر سزا کے طور پر کسی بھی طریقے سے موت لازمی ہے۔ معمولی مراعات کیلئے سرزمین کی آزادی کی جنگ لڑنے والوں کی مخبری کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثر ہوں۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved