skip to main |
skip to sidebar
کیچ: گورکوپ میں زمینی و فضائی آپریشن ، آبادیوں پر بمباری
تربت: گورکوپ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ،مختلف
مقامات پر سرمچاروں و فورسز درمیان جھڑپوں کی اطلاعات،یہاں آمدہ اطلاعات کے
مطابق ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ کو پاکستانی زمینی فوج نے مکمل محاصرے میں
لیا ہوا ہے،جبکہ فضائیہ بھی شامل ہے ،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی
دیکھی جارہی ہیں ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گورکوپ کے علاقوں،جمک،لنجی،سری
کلگ،سہرودی،میانی کلگ ،سولانی میں آبادیوں پر بمباری کے ساتھ فائرنگ اور
گھروں کو نذر آتش کرنے سمیت گھر گھر تلاشی و خواتین و بچوں کو تشدد کا
نشانہ بنانے اورکئی افراد کوحراست میں لینے کی اطلاعات ہیں،جبکہ گورکوپ کا
علاقہ بمباری،دھماکوں اور فائرنگ سے گھونچ رہا ہے،قرب و جوار کے علاقہ
مکینوں کا کہنا ہے کہ فضا میں دھوئیں کے ببادل اٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں
۔مواصلاتی نظام کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ رات گئے فورسز نے
گورکوپ کے تمام راستوں کا محاصرہ شروع کیا تھا تاحال آپریشن جاری ہے۔مزید
معلومات تک رسائی کے بعد خبرمیں کو تفصیلات شامل کئے جائینگے ۔
Post a Comment