Translate In Your Language

New Videos

گورکوپ آپریشن تیسرے روز جاری،علاقے بدستور محاصرے میں

گورکوپ آپریشن تیسرے روز جاری،علاقے بدستور محاصرے میں

کیچ: گورکوپ آپریشن تیسرے روز میں،علاقے بدستور محاصرے میں،بلیدہ ایک شخص لاپتہ، گور کوپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گورکوپ کے کئی علاقے تاحال فوجی محاصرے میں ہیں،سولانی میں فورسز نے ایک معذور شخص ملا بخش ولد یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا،اسی علاقے میں آرمی اہلکار لوگوں کے خاندانی ڈیٹا،شناختی نمبر،اور فون نمبر جمع کرنے کے ساتھ خالی پیپر پر دستخط و انگوٹھے کا نشانہ لگا رہے ہیں،لوگوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے۔گورکوپ سری کلگ سے گزشتہ روز فورسز نے کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا جس سے دو کی شناخت ڈاکٹر اختر ولد دلبود،چاکرولد وشدل سے ہوئے۔جبکہ بیس تاریخ کو گورکوپ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا کمسن بچہ ہاتم ولدمحمد نذیرکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آج چھوڑ دیا گیا،جبکہ لنجی اسکول پر فوج کا قبضہ ہے اور علاقے فوجی میں محاصرے میں ہے۔جبکہ بلیدہ کورے پشت سے فورسز نے ایک شخص ملا مسلم ولد ابابکر کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved