Translate In Your Language

New Videos

گوادر سے 3افراد لاپتہ ،تربت و کوئٹہ سے 4بازیاب

گوادر سے 3افراد لاپتہ ،تربت و کوئٹہ سے 4بازیاب

تربت/گوادر: گوادر سے 3افراد لاپتہ ،تربت و کوئٹہ سے 4بازیاب ہوگئے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز گوادر میں ملا کریم بخش وارڈ کو پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے محاصرے میں لیکر دو گھروں سے 3افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
جن کی شناخت یاسر ولد امین ، حفیظ ولد اسماعیل اور صابر کے ناموں سے ہوگئی ۔
جبکہ ان کے ساتھ ساجد نامی ایک اورنوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں بعد ازاں فورسز نے چھوڑ دیا ۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے دشت ہوچات سے گذشتہ دنوں 8فروری کو فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے یعقوب ولد ملا سبزل اور واہگ ولد محمد آج بروز بدھ کوبازیا ب ہوگئے ۔ بلیدہ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان جاوید ولد ہاسمی بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔
جبکہ 31اکتوبر 2017کوفورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نہال ولد محمد رحیم جو گچک پنجگور کا رہائشی ہے آج بروز بدھ کوئٹہ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved