Translate In Your Language

New Videos

کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکارہلاک

کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکارہلاک

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر اآپریہشن شروع کردیں جبکہ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، تاہم ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سریاب روڈ شہر کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد  علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔





 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved