Translate In Your Language

New Videos

تربت آرمی چوکی راکٹ حملے میں تباہ۔سبی لاپتہ9 افراد کی شناخت ہو گئی

تربت آرمی چوکی راکٹ حملے میں تباہ۔سبی لاپتہ9 افراد کی شناخت ہو گئی

کوئٹہ : تربت آرمی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ،سبی آپریشن میں فورسز ہاتھوں لاپتہ کچھ افراد کی شناخت ہو گئی۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم سمت سے فائر کی جانے والی راکٹ ناصر آباد آرمی چوکی پر گر کر تباہ ہو گئی جس سے چوکی مکمل تباہ ہوئی،مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ کی آواز سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا اور پاکستانی فوج کی چوکی مکمل منہدم ہو گئی،ذرائع کے مطابق چوکی میں بہ یک وقت تین سے پانچ فوجی موجود رہتے تھے۔دھماکے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
سبی سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی و گرد نواع میں فوجی آپریشن دوران لاپتہ کیے جانے والے افراد میں سے 9 کی شناخت ان ناموں سے ہو گئی ہے۔ خدا بخش،ڈینا، یوسف،ھاتور،غلام محمد،عبداللہ انکا بیٹا ہتوار،چاکر،اور اسلم. ۔واضح رہے فورسز نے گیارہ افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام منتقل کرنے کی تصدیق خود بیان میں کیا تھا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved