skip to main |
skip to sidebar
بلیدہ کے کئی علاقوں میں آپریشن،آبادیوں کا محاصرہ
بلیدہ: بلیدہ میں کئی روز سے جاری آپریشن میں پیر کے روز
شدت،آبادیوں کا محاصرہ،سرمچاروں کے جوابی حملے،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق
بلیدہ کے علاقے بٹ ،چب، سولو،میناز اور الندور کے تمام راستوں کوپاکستانی
فوج نے سیل کرکے آبادیوں کامحاصرہ کرنے بعد سخت چیکنگ جاری رکھی ہوئی
ہے،جبکہ الندور و کوچک میں آبادیوں کا دھاوا بولنے کے بھی اطلاعات ہیں،واضح
رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلیدہ میں بھی ایک ماہ سے
فوجی نقل و حرکت میں اضافے کے ساتھ آپریشن جاری ہے،جبکہ پیر کے روز
سرمچاروں نے الندور اور میسکی کے درمیان دوران آپریشن جوابی حملے بھی کیے
ہیں،مقامی انتطامیہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھات لگائے فوجی قافلے پر
حملہ کیا جس سے اہلکاروں کے جانی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں
Post a Comment