Translate In Your Language

New Videos

سیاسی ورکر سے گوریلا سرمچار تک...... شہید بارگ جان تحریر:... شبانہ کُبدانی خاران

سیاسی ورکر سے گوریلا سرمچار تک...... شہید بارگ جان

تحریر:... شبانہ کُبدانی خاران

دو دنوں سے لکھنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن ایک دو لائن کے بعد آنسو ٹپکنے شروع ہوجاتے ہیں اور اس خیال سے نہیں لکھ پاتی کہ کونسے الفاظ کا انتخاب کروں.......؟ کیا لکھوں......؟ کیسے لکھوں....؟

آہ....! وہ شخص جس نے لکھنا سکھایا، مطالعہ کرنے کی تلقین کردی، قوم، قومیت اور جدوجہد آزادی کا مطلب سمجھایا..... میرے انقلابی نظریے کو اُجاگر کیا..... آج جسمانی طور پر ہم سے جُدا ہے.

سوچ فکر و نظریہ انسان کو کتنا مضبوط بنا دیتا ہے کہ انسان اپنے نظریے کی تکمیل کے لئے اپنا سب کچھ لُٹا دیتا ہے حتٰی کہ اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گا. ان ہی پُختہ فکر انسانوں میں ایک میرے شھر کا انقلابی گوریلا کمانڈر شہید نورالحق جان المعروف بارگ بلوچ ہیں جو 19 فروری 2018ء کو خضدار کے علاقے زہری تراسانی میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ایٹمی پاور پاکستان کے فوج سے لڑتے ہوئے گولی ختم ہونے پر اپنے بندوق کے آخری گولی سے اپنی قیمتی جان کا خاتمہ کرکے کئی تنظیمی راز اپنے سینے میں دفن کردیتا ہے،

شہید بارگ جان خاران کا واحد آزادی پسند سیاسی ورکر تھا جو بلوچ قومی تحریک میں خواتین کی اہمیت کو بخوبی سمجھ سکتا تھا، اسی لئے وہ ہر وقت بلوچ قومی تحریک میں خواتین کی شمولیت پر زور دیتا تھا، شہید بارگ جان ہی کی وجہ سے آج خاران جیسے نیم قبائلی علاقے میں بھی خواتین بلوچ قومی آزادی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں.

بارگ جان سیاسی ورکر سے گوریلا سرمچار بن گیا تھا جو ہر وقت دنیا کے وقتی حالات سے با خبر رہتا تھا جب بھی میری بارگ سے حال احوال ہوتی تو بارگ جان عالمی سیاسی منظر نامہ پیش کردیتا اور اکثر اوقات میرے لئے پی ڈی ایف فائل میں کتابیں ارسال کرکے مطالعہ کرنے کی تلقین کرتا.

شہید بارگ جان کی شہادت نے خاران کے سیاست میں ایک ایسا خلا پیدا کردیا ہے جو شاید صدیوں تک پُر نہ ہوسکے گا.

شہید بارگ جان بلے ہی جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوا ہے لیکن نظریاتی اور فکری حوالے سے وہ صدیوں تک ہمارے دلوں پر راج کرے گا.

آخر میں بلوچ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ شہید بارگ جان اور دوسرے بلوچ شہدا کے مشن کو آگے لے جانے کے لئے عملی طور پر بلوچ قومی آزادی کے لئے کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے شہیدوں کے ارمان کو پورا کرسکیں.

چو پہ ارزانی ءَ تائیت نہ بیت تیر منی
دل جم ءَ واب مکن واجہ منی میر منی

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved