کوئٹہ : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے
نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ دن کاہان کے قریب پیشی کے مقام پر قابض پاکستانی
فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ گولہ
بارود ڈھونڈ رہے تھے اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کاہان سے
قابض فورسز نے مقامی مخبروں کی مدد سے کئی بار آپریشن کرکے مقامی لوگوں کے
گھروں میں لوٹ مار کرتا رہا ہے جبکہ کل وہ سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان
پر حملہ کیا گیا اسطرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔
Post a Comment