skip to main |
skip to sidebar
بلیدہ فورسز ہاتھوں لاپتہ چار بلوچ فرزندوں کی شناخت ہو گئی
بلیدہ: بلیدہ آپریشن کے دوران حراست بعد لاپتہ کیے جانے
والے چند افراد کی شناخت ہو گئی،پیر کے روز دن بھر فورسز نے بلیدہ کے بیشتر
علاقوں میں ناکہ بندی کر کے نہ صرف آبادیوں کی چیکنگ نام پر بے حرمتی کی
جبکہ دوران آپریشن فورسز نے کئی افراد کو حراست بعد ملٹری کیمپ منتقل کر
دیا۔فورسز ہاتھوں لاپتہ کیے جانے والے الندور کے رہائشی چار بلوچ فرزندوں
کی شناخت ملا عمران ولد فقیر جان،وسیم ولد جلال،آصف جی ایم ولد ٹھیکدار
غلام جان،صوالی ولد داد کریم سے ہوئے ،واضح رہے کہ بلیدہ ،زعمران میں گزشتہ
ایک ماہ سے فوجی آپریشن وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
Post a Comment