Translate In Your Language

New Videos

مستونگ : ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی سمیت 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

مستونگ : ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی سمیت 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی کے قافلے کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 35 کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان  نواب اسلم رئیسانی کے بھائی اورڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی سمیت 70 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی 

واضح رہے کہ سراج رئیسانی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کیلئے جارہے تھے، جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔ سراج رئیسانی پر پہلے بھی ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں انکا بیٹا اکمل رئیسانی ہلاک ہوگیا تھا، تاہم وہ خود محفوظ رہے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے پہلے سراج رئیسانی بلوچستان متحدہ محاذ کے سربراہ تھے، جس کے بارے میں بلوچ قوم پرست حلقوں کا دعویٰ تھا کہ یہ در اصل ایک ڈیتھ اسکواڈ ہے اور سراج رئیسانی پر بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغواء و قتل کے الزامات لگتے رہے۔

یاد رہے سراج رئیسانی پر ہونے والے پچھلے حملے، جس میں انکا بیٹا ہلاک ہوا تھا کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تاہم آج کے حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔




Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved