Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان/ منگچر: مسلح افراد کا پولیس پر فائرنگ، 4اہلکار زخمی

بلوچستان/ منگچر : مسلح افراد کا پولیس پر فائرنگ، 4اہلکار زخمی

قلات ، منگچر میں پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ، 4پولیس اہلکاروں سمیت 1شخص زخمی

 قلات کے تحصیل منگچر میں پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 1راہگیر شدیدزخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم کی جانب سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قلات کے تحصیل منگچر میں گھر پر چھاپہ مارا گیا جس پر گھر میں موجود مسلح افراد نے پولیس نفری پر فائرنگ کھول دی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار انسپکٹر آصف رشید، اے ایس آئی خیر محمد،اے ایس آئی مہران، کانسٹیبل حاجی خان، کانسٹیبل امیر بخش زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ ایک مقامی شخص عبدالقیوم لانگو سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved