Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان/گوادر : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پر فائرنگ

بلوچستان/گوادر : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پر فائرنگ

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی بی اے پی کے رہنما پرفائرنگ

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما غفور ہوت پر فائرنگ کی گئی ہے ، تاہم وہ فائرنگ سے  محفوظ رہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غفورہوت کے ریسٹ ہاؤس پر فائرنگ کی ہے، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعہ  کی تفتیش  بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیموں نے پاکستانی انتخابات سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی مقام پر حملے کرسکتے ہیں۔


Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved