skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان: پروم:بی این ایم کی جانب سے ’’الیکشن سے بائیکاٹ کی اپیل‘‘کے نام سے پمفلٹ تقسیم
پروم: پنجگورکے علاقے پروم میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے
’’الیکشن سے بائیکاٹ کی اپیل‘‘کے نام سے پمفلٹ تقسیم ،تفصیلات کے مطابق
انتہائی سخت ناکہ بندی اورچیکنگ کے باوجود بلوچ نیشنل موومنٹ کی کارکنوں نے
پروم کے مختلف گاؤں کے میں پمفلٹ تقسیم کئے ہیں ۔
تقسیم ہونے والے پمفلٹ میں بلوچ نیشنل موومنٹ نے بلوچ قوم سے الیکشن سے
بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔پمفلٹ کا متن درجہ ذیل ہے ’’بلوچ قوم سے الیکشن
بائیکاٹ کی اپیل
بلوچ وطن کے بیٹو اور بیٹیو !
پاکستانی قابض ریاست ایک دفعہ پھر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے
نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ رچانے جارہا ہے ۔آپ کے علم میں ہوگا وہ صرف
بلوچ گلزمین پر ناجائز قبضہ گیریت کو دوام دینے کے لیے اس بیہودہ سر کس کا
انعقاد کرنے جارہا ہے ،دہشت گرد ریاست کے اس گندے ڈرامے اور بیہودگی کی
انتہا کوچھوتی سرکس کے مذموم مقاصد بڑے واضح ہیں جن میں چندیہ ہیں ۔
دنیا کو باور کرایا جائے کہ بلوچستان کوئی مقبوضہ خطہ نہیں ہے۔
2:بلوچستان پاکستان سامراج کی کالونی نہیں بلکہ اس کا قانونی صوبہ ہے۔
3:بلوچ پاکستانی نظام سے مطمئن اور خوش ہیں۔
4:کٹھ پتلی بلوچستان اسمبلی قانونی اور اخلاقی حیثیت رکھتی ہے۔
ہر باشعور بلوچ جانتا ہے پاکستانی انتخابات اور اس کی جمہوریت جسے عجیب و
غریب اصطلاح کے ذریعے "لولی لنگڑی جمہوریت "کا گمراہ کن نام دیا گیا ہے ،
درحقیقت ایک بڑا فراڈ اور دھوکہ ہے،پاکستان گزشتہ 70سالوں سے بلوچ قوم کے
ساتھ یہ فراڈ کرتا آرہا ہے ۔اور اس فراڈ کی وجہ سے بلوچ قومی مفادات کونا
قابلِ تلافی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
بلوچو!
پاکستان کے فراڈ انتخابات میں حصہ لینے سے صرف عالمی سطح پر ہی بلوچستان کا
سیاسی اخلاقی اور قانونی کیس کمزورنہ ہوگا بلکہ اس سے پاکستانی قید خانے
میں مقید دیگر اقوام کو بھی غلط پیغام پہنچے گا ،فراڈ انتخابات میں شرکت کے
نقصانات یہیں تک محدود نہیں رہیں گے اس کے منفی اثرات کا دائرہ زیادہ وسیع
اور ہمہ گیر ہیں ۔
-1 آپ کو چند بکے ہوئے بے ضمیر لوگوں میں سے ایک انتخاب کرنا ہوگا اور
عموماََیہ’ انتخاب ‘ووٹ ڈالنے سے قبل قابض فوج پہلے کرلیتی ہے ، قابض ریاست
کا یہ منتخب فرد آپ کی بجائے قبضہ گیرکی نمک خواری کرکے آپ کی جڑیں
کھوکھلی کر ے گا۔
-2آپ کے ووٹ کو بلوچ تحریک ،قربانیوں اور طویل جدوجہد کے خلاف استعمال کر کے قابض بلوچ قوم کے استحصال کو مزید بڑھاوادے گا ۔
-3ووٹ اور نوٹ کی سیاست سے بلوچ قومی شعور کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جائے
گی تاکہ بلوچوں کو مثبت سیاسی و سماجی سرگرمیوں سے دور رکھ کر اسے کرپشن
،جرائم ،دھوکہ دہی اور منافقت کی جانب لے جاسکے۔
-4پاکستانی ریاست اخلاقی لحاظ سے ایک دیوالیہ ریاست ہے جہاں سب کچھ صرف اور
صرف مالی مفاد کا حصول ہے اور اس مجرمانہ روش کو ہم پاکستانی قید خانے میں
ہر جگہ دیکھتے آرہے ہیں ،عالمی دہشت گردوں کی نرسری پاکستان چاہتاہے کہ اس
بد بو دار سیاسی کلچر کو اپنے لے پالک پارلیمانی غنڈوں کے ذریعے بلوچستان
پر بھی مسلط کر ے ،انتخابات کے ڈرامے میں آپ کی یہ شرکت اس کے ناپاک
منصوبوں کی تکمیل میں مدد پہنچائے گا۔
غیور بلوچو!
آپ پاس کچھ لوگ خوشنما وعدوں کی گندی ٹھوکری لے کر آئیں گے ان لوگوں کے
داغدارماضی اور شرمناک حال پر غورکیجئے ،خوشنما وعدوں کے پیچھے چھپی خباثت
کو جاننے کی کوشش کریں ،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے دستانے پہن کر آپ کے معاشی
،سیاسی اور جسمانی قتل عام میں حصہ لیا ،یہ اجلے کپڑے پہنے ہوئے پاکستانی
گماشتے اندر سے سڑے ہوئے اور غلاظت میں لتھڑ ے ہوئے ہیں ،ان غلیظ گماشتوں
کو صرف مستردہی نہ کریں بلکہ ان کا وہ حال کریں کہ آئندہ کوئی دلال،کوئی بے
ضمیر اور کوئی مکار آپ کے سیاسی و قومی شعور کو بکاؤ مال سمجھنے کی جرات
نہ کرے۔
بھائیواور بہنو!
قبضہ گیر اور سامراجی ریاست کی اس مکاری اور غلیظ عمل کو پہچاننے وسمجھنے
کی کوشش کیجئے اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے بلوچ تحریک آزادی
کی قوتوں کا ساتھ دیجئے ،آپ کا ایک ووٹ ان ہزاروں بلوچ ماؤں سے غداری ہوگی
،جنہوں نے اس ظالم و جابر ریاست کے ہاتھوں اپنے نوجوان بیٹے کھوئے ،ان
عورتوں کی دل آزاری ہوگی جو بے توقیر ی کے اذیت ناک عمل سے گزریں ،ان بچوں
سے بے رحمی کا مظاہرہ ہوگا جو اس وقت لاپتہ والدین کی تلاش میں دربد ر ہیں
اور ان شہید وں کے خون کی بے آبروئی ہوگی جو آپ کے بہتر مستقبل کی خاطر
قربان ہوئے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ عوام کی پارٹی ہے جو عوام کے ساتھ مل کر عوام کے لئے
انقلابی جنگ لڑرہی ہے۔یہ جنگ بلوچ قوم کے تعاون سے شروع ہوئی اور قوم کے
تعاون سے ہی ایک آبرومندانہ اختتام تک پہنچے گی ،اس جنگ میں ہم اپنا بہت
کچھ کھوچکے ہیں اور مزید کھونے کی بھی ہمت رکھتے ہیں مگر ہم بلوچ قوم کی بے
لوث حمایت اور اس جنگ میں ا س کی شراکت کوکھونے کے متحمل نہیں ہوسکتے ،یہ
صرف ایک پارٹی کی جنگ نہیں ہے ،یہ ایک قومی جنگ ہے ،آپ کی جنگ ہے اور آپ کی
آنے والی نسلوں کی بہتری کی جنگ ہے،اس جنگ کو آخری فتح تک کسی صورت رکنے
مت دیں۔
قابض ریاست کے فراڈ انتخابات کو مکمل طور پر نا کام بنائیں، اس کے ناپاک
ارادوں کو سیاسی و قومی شعور کے بل پر ناکام بنائیں ،الیکشن کا مکمل
بائیکاٹ کر کے دنیا کو پیغام پہنچادیں کہ بلوچ غلامی نہیں آزادی چاہتا ہے
،محکومی اور ذلت کی زندگی نہیں بلکہ بس عزت اور پر وقار قوم کی حیثیت سے
عالمی برادری میں اپنا مقام پانے کا خواہش مند ہے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بلوچوں ،گلہ
بانوں ، ماہی گیروں ،کسانوں ساربانوں ،طلبا،وکلا ،ڈاکٹروں ،صحافیوں ،محنت
کشوں ،دوکان داروں سمیت قوم کی بیٹی ،بیٹوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ قبضہ
گیر کے انتخابات کا کامل بائیکاٹ کر کے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے حق
میں فیصلہ کرے ۔
Post a Comment