skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان: آواران: فوج متعددگھروں اورگندم کے ذخیروں کوزرعی آلات سمیت نذر آتش کردیا

آواران میں پاکستانی فوج نے متعدد گھروں اورگندم کے
ذخیروں کو نذر آتش کردیا،دوروزقبل آپریشن کے تفصیلات سنگرکو مل گئے ،آمدہ
اطلاعات کے مطابق دوروزقبل آواران کے علاقے درمان بینٹ میں پاکستانی فوج نے
آپریشن کے دوران متعدد گھروں کے ساتھ گندم کے ذخیروں اور زرعی آلات نذرآتش
کئے ہیں ۔
20جولائی کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے درمان بھینٹ ،جھکرو میں بڑا
آپریشن کیاتھا موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ان علاقوں کے لوگوں کو فوج
نے پہلے ہی جبری نقل مکانی کاشکار بنایاتھا۔ اب فوج نے جبری نقل مکانی کے
شکار لوگوں کے خالی گھروں اور گندم کے ذخیروں اور زمینداری آلات کو نذرآتش
کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق فوج نے بیس خالی گھروں اور سات سوبوری گندم بمع
زرعی آلات نذرآتش کردئیے ہیں ۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری ہے اور یہ لوگ
اناج خرمن گاہ (جوہان ڈن )میں ذخیرہ کرتے ہیں اور سارا سال انہیں استعمال
کرتے ہیں لیکن پاکستانی فوج کے اس بہیمانہ ظلم سے لوگ جبری نقل مکانی کے
بعد دانے دانے کو محتاج ہوچکے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہناہے کہ جبری نقل مکانی کے بعد اناج کے ذخیروں اورقیمتی
زرعی آلات کو نذرآتش کرنے کا مقصد فوج انہیں بھوکوں مارنا چاہتاہے ۔
Post a Comment