Translate In Your Language

New Videos

کراچی یونیورسٹی سے لاپتہ طالبعلم صغیر بلوچ بازیاب ہوگیا

کراچی یونیورسٹی سے لاپتہ طالبعلم صغیر بلوچ بازیاب ہوگیا

کراچی:کراچی یونیورسٹی سے بلوچ طالب صغیر بلوچ بازیاب ہوگھر پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق20 نومبر 2017 کو شام پانچ بجے کراچی یونیورسٹی سے سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے صغیر بلوچ کو اس وقت اغوا کیا تھا، جب وہ یونیورسٹی کے کینٹین میں موجود تھے۔ صغیربلوچ کراچی یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم تھے- ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج سے ہے۔

بلوچستان میں اسطرح طالب علموں اور دانشوروں کو اغواءکرنا پھر انہیں کئی سالوں تک اذیت گاہوں میں اذیت دینا معمول بن چکا ہے اور کئی لوگوں کو مار کر ان کے مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینک چکے ہیںاور لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیاب کے سراپااحتجاج کرتے رہتے ہیں اور انہی میں سے ایک صغیر بلوچ کی بہن حمیدہ تھی جو اپنے بھائی کی بازیاب کیلئے ہرجگہ آواز بلند کرتی رہی اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا کمپین اور پرس کانفرسز بھوک ہڑتالی کیمپوں میں احتجاج رکارڑ کرتی رہی اور ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور کراچی میں پی ٹی ایم کے جلسہ میں جاکر اپنے بھائی کے بازیابی کیلئے آواز بلند کرتی رہی۔

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved