Translate In Your Language

New Videos

بلوچ خواتین کی گرفتاری اورفوجی جنسی زیادتیوں کے خلاف بی این ایم جانب آسٹریلیا میں مظاہر ہ

بلوچ خواتین کی گرفتاری اورفوجی جنسی زیادتیوں کے خلاف بی این ایم جانب آسٹریلیا میں مظاہر ہ

میلبورن: بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں احتجاجی مظاہر ہ ،بلوچ خواتین کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچ خواتین کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتاری ۔کیمپ منتقلی اور جنسی زیادتیوں کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ریاستی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،اس مظاہر ہ میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے ورکروں کے علاوہ پشتون ،سندھی اور ہزارہ سیاسی ورکروں نے شرکت کی ،مظاہرے بی این ایم کے خواتین ممبر بھی شریک تھے ۔مظاہر ین کے ہاتھوں میں بڑے بڑے بینر اور پلے کارڈ تھے جن پربلوچ خواتین کے تحفظ کے لئے عالمی برداری سے اپیل اور پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے بلوچستان کے آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاپاکستان اس وقت مقبوضہ بلوچستان میں ظلم کی انتہا کررہاہے ،پاکستانی فوج روزانہ جاری آپریشنوں میں لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کررہاہے حتیٰ کہ اب بلوچ خواتین کو پاکستانی فوج کیمپوں میں منتقل کرکے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنارہاہے ،انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر ان پر تنقید بھی کیا ۔

مقررین نے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے بلوچ قومی نسل کشی اور جنگی جرائم کے خلاف فوری اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔



 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved